English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی نظریہ پاکستان کی حفاظت اور آبیاری کررہی ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

القمر

لاہور: جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی نظریہ پاکستان کی حفاظت اور آبیاری کررہی ہے ،کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی 19جولائی کو قرارداد لحاق پاکستان منظور کرکے اپنی منزل کا تعین کرلیا تھا۔

ذمہ داران کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نریندرمودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے اور اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل جاری ہے۔ ہندوستان کے تمام استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری 75برسوں سے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان اور پاکستانی عوام تحریک آزادی کے حقیقی پشتیبان ہیں ،جو مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ رہے۔

جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیر اہتمام ذمہ داران کی 2 روزہ تربیت گاہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔ اپنے نشان اپنے جھنڈے اور اپنے منشور کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔ جماعت اسلامی خدمت کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی۔ صحت ،تعلیم اور خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی نے کارہائے نمایا ں سرانجام دیے ہیں جن کو قوم تسلیم کرتی ہے ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان ،شاہد وارثی ،بشیر جمعہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے مزید کہاکہ ہماری مشکلا ت اور مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کا نظام ہے۔ وقت کے طاغوت اور مغربی تہذیب کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ سید مودودی کی فکر اور لٹریچرکو عام کیا جائے،خود بھی اس کا مطالعہ کیا جائے اور عوام تک بھی یہ لٹریچر پہنچایاجائے۔ڈاکٹر خالد محمود خا ن نے کہاکہ دجالی تہذیب کوسب سے زیادہ خطرہ اسلامی تحریکوں سے ہے جو مغربی تہذیب کی بجائے اسلامی تہذیب اپنانے کی دعوت دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے