کراچی:محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کردی تاہم موسلادھار بارش کا امکان اب ختم ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہاکہ 22اگست تک مطلع جذوی/مکمل ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہاکہ وسطی اور بالائی سندھ میں موسلا دھار بارش 20 اگست کی صبح تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ شہر میں 24 اگست سے ایک بار پھر بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کی شدت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
