English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت آئین شکنی �ے، نیئر بخاری 

القمر

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت جمہوری نظام کے خلاف سازش اور آئین شکنی ہے۔

اپنے بیان میں سید نیئر بخاری کا کہنا تھاکہ عمران خان قومی جرائم پر قانون و انصاف کے شکنجے میں جکڑے جانے کے یقین پر ’’درخواستی خان‘‘ بن گیا ہے ۔نیر بخاری نے عمران خان کو کہا ہے کہ بس گھبرانا نہیں اتحادی حکومت عدالتوں اور اداروں پر اثر انداز نہیں ہوگی اور تمام میگا کرپشن سیکنڈلز کا حساب کتاب اور پورا انصاف بھی آئین اور قانون کے تحت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دور عمرانیہ طرز پر نیب چیئرمین یا سرکاری افسران کو بند کمروں میں بٹھا کر انتقامی کارروائیوں کے فیصلے نہیں ہونگے۔

نیر بخاری کا کہناتھا کہ یہ ریاستی ادارے اپنی زمہ داریوں اورفرائض سے بخوبی آگاہ ہیں نیر بخاری نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر عمران چور نہیں تو صفائی پیش کرنے سے جیب کتروں کی طرح کیوں کتراتا ہے اور اربوں روپے قومی خزانہ کی ڈکیتی نہیں کی تو ایف آئی اے کو پیٹھ کیوں دکھائے رہے ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے