English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی معیشت دوبار� ترقی کی را� پر گامزن �وچکی �ے، م�تاح اسماعیل

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، درآمدی بل میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں، تاجروں اورصنعت کاروں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جارہاہے۔

وفقی وزیر نے ان خیالات کااظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے وفد سے ورچوئل ملاقات اورپاکستان میں قطرکے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ ایل سی سی آئی کے وفد سے ملاقات میں چیمبرکے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور درآمدی بل میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ  مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے