عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ کے ساؤجیاں سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد فوج نے فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق ساوجیاں سیکٹر کے کناری ایل او سی کے نزدیک اتوار اور سموار کی درمیانی رات کو مشکوک سرگرمیاں نظر آنے پر فوجی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور فوج کی جانب سے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔فوجی اہلکار علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی یا مشتبہ سرگرمی کا پتہ لگایا جا سکے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments