سرینگر کے مضافاتی علاقے زکورہ میں گاڑی کی ٹکر سے شخص جاں بحق

سرینگر/سرینگر شہر کے مضافاتی علاقے زکورہ میں پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص سڑک کنارے زخمی حالت میں پڑا ہوا پایا گیا، جس کے بعد اسے علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق شخص کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک کنارے گر پڑا۔ تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں