گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات، درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری ریکارڈ | سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری، 26 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سرینگر/جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات رہی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گلمرگ میں درجہ حرارت معمول سے 2.9 ڈگری جبکہ پہلگام میں 2.3 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.8 ڈگری کم تھا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.1 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے قدرے زیادہ ہے۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری، کپواڑہ میں منفی 0.2 ڈگری جبکہ کوکرناگ میں 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.8 ڈگری کم ہے، جبکہ جموں شہر میں درجہ حرارت 11.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.6 ڈگری کم ہے۔بانہال، بٹوٹ اور کٹرا میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 8، 7 اور 12 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.5 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 3.7 ڈگری کم ہے۔محکمہ موسمیات نے 16 سے 21 نومبر تک جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، تاہم 20 اور 21 نومبر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق 22 سے 26 نومبر تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں