English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی، فن لینڈ، سویڈن سہہ فریقی مشترکہ میکانزم کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد ہو رہا پے

القمر

ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے مستقل مشترکہ میکانزم  کا پہلا اجلاس 26 اگست کو فن لینڈ میں منعقد ہو گا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے نیٹو میڈرڈ  سربراہی اجلاس میں  دستخط ہونے والے سہہ فریقی  میمورندم کے دائرہ کار میں  قائم ہونے والے مستقل مشترکہ میکانزم  کا پہلا اجلاس فن لینڈ  میں  26 اگست کو منعقد ہو گا۔

مستقل مشترکہ میکانزم کے ترک وفد کی صدارت صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کریں گے۔ توقع ہے کہ وفد میں وزارت انصاف، خارجہ امور، داخلہ، قومی دفاع اور قومی خفیہ سروس  کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

28 جون 2022 کو صدر رجب طیب ایردوان کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ٹرپل میمورنڈم میں، فن لینڈ اور سویڈن، نیٹو کے مستقبل کے اتحادیوں کے طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کرنے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سمیت  ترکی کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی تمام تر دہشت گرد تنظیموں PYD/YPG اور FETO کی حمایت نہ کرنے کا عہد کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے