English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس پروم؟ فنی خرابی کو دور کرنے کے لیے گیس کی ترسیل 3 دن بند رہے گی

القمر

روسی  انرجی  فرم گیس پروم  نے اطلاع دی ہے کہ نارتھ  اسٹریم  پائپ لائن سے  واحد کمپریسر یونٹ کی  اور ہالنگ  کی بنا  پر 31 اگست سے تین دن کے لیے  گیس   کی ترسیل بند ررہے گی۔

گیس پروم نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ پروتووایا کمپریسر اسٹیشن  پر نصب واحد گیس کمپریسر یونٹ   کی تیکنیکی   دیکھ بھال اور مرمت کا کام  کیا جائیگا۔

بتایا گیا ہے کہ موجودہ سروس  معاہدے کے دائرہ کار میں  اور ہالنگ کا کام سیمنز کے ماہرین کے ہمراہ مشترکہ طور پر  سر انجام دیا جائیگا، اور 31 اگست تا 2 ستمبر  اس پائپ لائن سے  قدرتی گیس کی ترسیل  کا عمل معطل رہے گا۔

یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ  اس  کام کی تکمیل اور  فنی خرابیاں دور کرنے  کے بعد  گیس کی ترسیل یومیہ 33 ملین میٹر کیوب  کی سطح تک بحال ہو جائیگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے