English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی نااہلی ریفرنس پر سماعت29اگست تک ملتوی 

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر  ریفرنس پر سماعت29 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

درخواست گزارپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹرمحسن شاہنواز رانجھا اورحکومتی اتحاد کے وکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے ریفرنس پر سماعت کی۔عمران خان کے معاون وکیل بیرسٹر گوہر خان نے عدالت سے جواب کے لیے تین 3 ہفتے کا وقت کا مانگا جس پر چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تین ہفتے کا وقت کیوں چاہیے؟

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ جواب جمع کروانے کے لئے تین ہفتے کا وقت نہیں دے سکتے ۔اس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توشہ خانہ ریفرنس نمٹانے کے لیے 3 ماہ کا وقت ہے۔

عمران خان کے وکیل کاکہنا تھا کہ ہم نے اکائونٹ کی تفصیلات لینی ہیں اور دستاویزات لینی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو جواب داخل کروانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت 29اگست تک ملتوی کردی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے