English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب ہمارے وکلا عدالت میں دینگے، پرویز خٹک

القمر

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملکی حالات اچھے نہیں ہیں، پار ٹی چیئرمین عمران خان کو شوکاز نوٹس کا جواب ہمارے وکلا عدالت میں دیں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ملکی حالات کچھ اچھے نہیں ہیں، عمران خان کو شوکاز نوٹس کا ہمارے وکلا عدالت میں جواب دیں گے، خیبر پختونخوا میں عمران خان کے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے راہنماﺅں کیخلاف مقدمات خیبر پختونخوا میں دائر کئے جا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مقدمات دائر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کے پی کے حکومت کا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے