English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانڈھی جیل میں قیدی کی موت، لاش بھارتی حکام کے حوالے

القمر

 کراچی: لانڈھی جیل میں ہلاک ہونے والے قیدی کی میت واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی لانڈھی جیل میں ہلاک ہونے والے قیدی کالو ولد ویرا کی میت واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کی گئی، جو ماہی گیر تھا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ کالو کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا، جسے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے اخراجات پر میت بذریعہ ہوائی جہاز لاہور منتقل کی جس کے بعد واہگہ کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے