English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گل کی رہائش گاہ سے برآمد سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا

القمر

 اسلام آباد میں شہباز گل کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ملنے والا سیٹلائٹ فون فرانزک کیلئے بھجوادیا گیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق فرانزک کیلئے بھجوائے گئے فون کا ڈیٹا اور کال ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

 چھاپے کے وقت ملنے والا سیٹلائٹ فون بظاہر اِن ایکٹو لگتا ہے۔ فارنزک کی جامع رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح  رہے کہ پیر کی شب ایس ایس پی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرہ نمبر ایف 206 پر چھاپہ مارا تھا۔اس دوران وہاں سے متعدد چیزیں برآمد ہوئی تھیں۔

کمرے سے برآمد ہونے والی چیزوں میں ایک ریوالور بھی شامل تھا جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں اور انہوں نے یہ ریوالور کبھی نہیں دیکھا۔

 اس کے علاوہ شہباز گل کے کمرے سے موبائل فونز اور ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا اور یو ایس بی بھی ملی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے