نیو یارک: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان قحط کے کنارے پر پہنچ گیا ہے اور اس کی ساٹھ لاکھ آبادی انتہائی مفلسی کی حالت میں ہے جبکہ موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں، موسم سرما گزارنے کے لیے افغانستان کے عوام کو 77کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے،افغانستان کی فنڈنگ بحال کی جائے،سات کروڑ سے زائد افغان دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اگر زراعت اور مویشیوں کو تحفظ نہ دیا گیا تو لاکھوں کی تعداد میں زندگیاں دا ﺅپر لگ جائیں گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا کہ موسم سرما گزارنے کے لیے افغانستان کے عوام کو 77کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔
ان کا ڈونرز پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کی فنڈنگ بحال کی جائے،مارٹن گریفتھ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اس وقت افغانستان کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے جن میں انسانی، معاشی، موسماتی، بھوک اور غربت جیسے مسائل شامل ہیں۔
