English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم شہدا اور غازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتی ہے ،وزیر اعظم

القمر

 اسلام آباد:وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم آج یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے شہدا اور غازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کیخلاف مادر وطن کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

شہباز شریف نے کہاکہ آج ایک بار پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اسی جذبہ کی ضرورت ہے، مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر اپنی جغرافیائی سالمیت کے خلاف کے خلاف بھارتی جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ہمیں آج 1965 کے جذبے کی ضرورت ہے۔ قوم کااتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ مسلح افواج اور عوام کے اتحاد کے رشتے کوتوڑنے کاارادہ کرنے والا پاکستان کادوست نہیں ہو سکتا۔آئیں قوم کے اتحاد کے اس رشتے کو مضبوط بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے