English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سبسڈی کا آٹا سرگودھا میں فلورملز نے مہنگا بیچنا شروع کردیا

القمر

سرگودھا سے عثمان شیخ

محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سبسڈی پر ملنے والی گندم کا آٹا متعدد فلور ملز مالکان نے مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر عوام کو 490روپے کا دس کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک سبسڈی پر فلور ملز گندم دے رہی ہے سبسڈی والی گندم کوپیس کرآٹا بنا کر انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پوائنٹس اور دکانوں کو دینا ہوتا ہے لیکن بعض فلور ملز دکانداروں کو منظور شدہ کوٹہ کے مطابق نہیں دے رہے ہے ان دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ آٹے کے گٹو نہیں مل رہے ہیں اورجب ملتے ہیں منظور شدہ کوٹہ پورا نہیں ملتا جب ان ملز انتظامیہ کو بتایا جائےتو انکا کہنا ہوتا ہے کہ محکمہ خوراک کے افسران کو سبسڈی والی گندم کے گٹو دئیے جاتے ہیں اس لئے مقررہ کوٹہ نہیں مل سکتا ان دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس کی شکایت متعدد بار متعلقہ حکام سے کی ہے لیکن کچھ نہیں ہوا عوام کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس اور مانیٹرنگ سخت نہ ہونے کی وجہ سی بعض پوائنٹس سنٹر اور دکاندار شناختی کارڈ ہونے پر اس وقت تک آٹا فروخت کرتے ہیں جب تک سرکاری اہلکار موجود ہوتا ہے انکے جاتے ہی فروخت روک دی جاتی ہے اور بعض دکاندار مزید سامان کی خریداری سے مشروط کردیتے ہیں اور بعض تھیلے کھول کر60روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ بعض ہوست پعست ملز انتظامیہ گندم سے دوسرے اجزاء نکال کرآٹا فروخت کر رہے ہیں جس وجہ سے آٹا معیاری نہ ہونے سے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں عوام نے انتظامیہ سے معیاری آٹے کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے نگرانی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے