English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چائلڈ پور نو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

القمر

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرکے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عظیم کو گرفتار کیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے۔
ملزم کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے- ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ھے۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے