English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ڈائری

القمر

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال ون بلین افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے تقریبا چھ ملین افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ان میں دس فیصد وہ ہیں جو خود تو سگریٹ نہیں پیتے لیکن اپنے اردگرد تمباکو نوشی کے دھویں سے متاثر ہوتے ہیں.بات کی جائے پاکستان کی تو ہر سال ایک لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بنتے ہیں. پاکستان میں تمباکو نوشی بڑھتی جارہی ہے اور اس حوالے سے ایسے اقدامات کا فقدان ہے کہ اسکا تدارک کیا جائے۔ میں نے تو پاکستان کے بڑے ناموں کو تمباکو کے حق میں ویڈیوز بناتے دیکھا ہے۔

پاکستان میں تمباکو کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے.نوجوان نسل سگریٹ شیشہ گٹکا پان چھالیہ کی دلدادہ ہے اور بنا اس کے نقصانات کو جانے اس کا استعمال کررہی ہے. سگریٹ ہو سگار ہو ،گٹکا،یا حقہ اگر آپ تمباکو استعمال کررہے ہیں تو پھیپھڑوں کا سرطان،خوراک کی نالی کا سرطان، منہ کا کینسر،عارضہ قلب، کولیسٹرول، ٹی بی،دمہ اور ہائی بلڈ پریشر  جیسے خطرناک امراض لاحق ہوسکتے ہیں.اگر تمباکو نوشی خواتین کریں تو ان بیماریوں کے ساتھ ساتھ ماہانہ ایام کی خرابی،اسقاط حمل اور کمزور قبل از وقت بچوں کی پیدائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.اس لیے اس عادت کو ترک کیا جائے۔

 تمباکو نوشی کی اس لت سے جان چھڑانا آسان کام نہیں. لیکن اگر انسان پختہ ارادہ کرلے تو پھر آہستہ آہستہ تمباکو نوشی ترک کی جاسکتی ہے.

آپ آہستہ آہستہ اسکو ترک کرسکتے ہیں.جس وقت آپ کو زیادہ سگریٹ کی طلب ہو اپنا دھیان ہٹائیں .اپنے اس پلان میں ورزش کو شامل کریں.پانی زیادہ سے زیادہ پئیں.پھلوں کا استعمال کریں.اگر زیادہ بے چینی ہو تو ببل گم چبائیں یا وہ اسپرے منہ میں کریں جو تمباکو چھوڑنے کے حوالے سے بنایا جاتا ہے۔
.سگریٹ کو استعمال نا کرنے پر انسان غصہ کرنے لگتا ہے سر میں درد، نیند کی کمی، بے چینی ،کھانسی میں اضافہ،ڈپریشن،قبض،پیٹ کی خرابی اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔تمباکو نوشی ترک کرتے ہوئے پہلے چند ہفتے انسان بہت چڑچڑا ہوجاتا ہے.کیونکہ تمباکو میں شامل نکوٹین وقتی طور پر جسم اور دماغ کو سکون پہنچاتی ہے۔
اس دورانیہ میں ایسے ماحول سے کچھ عرصہ دور رہیں جو آپ کو سگریٹ نوشی کی طرف راغب کرتا ہو .اگر آپ اپنی مدد آپ نہیں کرسکتے تو معالج سے رجوع کریں ان کی ادویات اور کونسلنگ فائدہ مند ہے. 

حکومت انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے موثر اقدامات کرے.پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی سے سختی سے عمل درآمد کروائے.اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ اور شیشہ مہیا کرنے والے دکانداروں اور کیفے ہوٹلز پر جرمانہ عائد کیا جائے. سگریٹ اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دی جائے.تمباکو سے بنی اشیاء کے اشتہارات پر مکمل پابندی ہو اور پیکٹ پر وزارت صحت کی وارننگ لازمی چھپی ہوئی ہو.اس کے ساتھ ساتھ حکومت اس انڈسٹری پر اور پراڈکٹس  ٹیکس عائد کرے تاکہ یہ قوت خرید سے نکل جائیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے