ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ برطانیہ کا تحریر کردہ وہ خفیہ خط جو 2085 تک نہیں پڑھا جا سکتا

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تحریر کردہ ایک خط آسٹریلیا میں چھپا کر رکھا گیا ہے جسے مزید 63 سال تک پڑھنا ممکن نہیں، یہ خط 2085 تک نہیں کھولا جاسکتا۔

 ملکہ الزبتھ دوم نے نومبر 1986 میں سڈنی کے دورے کے موقع پر یہ خط تحریر کیا تھا، یعنی 36 سال ہوچکے ہیں، یہ خط انہوں نے سڈنی کے عوام کے لیے تحریر کیا تھا جسے خفیہ طریقے سے سڈنی کی تاریخی کوئین وکٹوریہ بلڈنگ میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

بظاہر کسی کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا لکھا ہے کیونکہ یہ خط جس لفافے میں رکھا گیا ہے، اس کے سامنے واضح طور پر ہدایات دی گئی ہیں کہ کب اسے کھولنا ہے۔

لفافے پر ملکہ الزبتھ دوم کے دستخط کے ساتھ لکھا کہ سال 2085 میں کسی موزوں دن اس لفافے کو کھولا جائے گا اور پھر سڈنی کے عوام تک میرا پیغام پہنچایا جائے گا۔ اب یہ لفافہ ایک گلاس کیس کے اندر موجود ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی تخت کا مالک آسٹریلیا کا بھی سربراہ مملکت ہوتا ہے اور اپنے عہد میں ملکہ الزبتھ دوم نے 16 بار آسٹریلیا کا دورہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں