سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگِار جوہرنے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ
علاقوں کا دورہ کیا۔ سر جن جنرل نے بلوچستان میں نصیر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے
مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ کیا۔
سندھ میں جنرل نِگار جوہر نے دادو، چھور، بدین اور حیدر آباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا دورہ
کیا۔ سرجن جنرل نے آرمی پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔
سرجن جنرل خاص طور پر نو زائیدہ بچوں اور خواتین سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بچوں اور
بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
بچوں اور خواتین کو ہر ممکن خوارک اور طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لیڈی
ہیلتھ ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سر جن جنرل نے ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ وہ
ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔
No related posts.
