شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان مملکت کا 22 واں اجلاس ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں شروع ہوگیا ہے۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف نے اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہے جس میں تنظیم کے رکن روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ، قازقستان کے صدر قاسم جومرت توکائیف، کرغزستان کے صدر صادر جپاروف، ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، مبصر ممالک کے صدر بیلاروس کے الیگزینڈر لوکاشینکو، منگولیا کے صدر اوخنا خورلسخ، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایوف نے شرکت کی۔
مرزائیف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن روس، چین، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، پاکستان اور بھارت کے رہنماؤں کا کانگریس سینٹر میں خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد، رہنماؤں نے سربراہی اجلاس سے پہلے ایک ساتھ تصویر کھنچوائی۔ اجلاس میں، جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی شرکت سے شروع ہوا، مرزائیف نے افتتاحی تقریر کی اور اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سمرقند سربراہی اجلاس میں، سبز معیشت، اختراع، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، زراعت، ادویات اور دیگر شعبوں میں تقریباً 30 منصوبوں کی دستاویزات کی منظوری دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے/
سربراہی اجلاس کے اختتام پر سمرقند اعلامیہ پر دستخط کیے جائیں گے۔
