English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انطالیہ سال کے پہلے آٹھ ماہ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد دس ملین سے تجاز کرگئی

القمر

اپنے سورج، ساحلوں کے ساتھ ساتھ اپنی تاریخی اور قدرتی خوبصورتی سے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے، انطالیہ نے سال کے پہلے 8.5 مہینوں میں 10 ملین 60 ہزار 739 غیر ملکی سیاحوں کی فضائی آمد کی میزبانی کی ہے۔

انطالیہ میں سیاحت اپنے  عروج  پر  اور غیر ملکی سیاح  اس شہر کو  "سیاحت کا دارالحکومت” قرار دے رہے ہیں۔

عالمی وبا کے بعد سیاحت  کا شعبی اس وقت اپنے بام عروج پر ہے۔

یکم جنوری سے 15 ستمبر کے درمیان فضائی راستے سے شہر آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد دس ملین  60 ہزار 739  تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں شہر میں 6  ملین   151 ہزار 948 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی گئی تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انطالیہ آنے والے سیاحوں میں  جرمنی، روس اور برطانیہ  کا باترتیب نمبر آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے