English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ اسلام آباد پر چڑہائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف  نے وزارت عظمی کاحلف اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک جانیوالوں نے ہزاروں ڈالرروزانہ کے کمر ے میں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزراء پرہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے