English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رانا ثنااللہ بنی گالہ پر ریڈ کریں، پتہ چل جائے گا کہ سائفر کہاں گیا، مریم صفدر

القمر

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ بنی گالہ پر ریڈ کریں پتہ چل جائے گا کہ سائفر کہاں گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمریم صفدر  نے کہا کہ جب ہم آڈیو سنوانے لگے تو آپ نے کہا بہت بار سنی ہے، وزیراعظم ہاؤس کا ڈیٹا لیک ہوا، میری آڈیو بھی لیک ہوئی، کتنی بھی آڈیوز آجائیں لیکن اس میں ملک کے خلاف بات سننے کو نہیں ملے گی۔

مریم صفدر نے کہاکہ جب اس کوپتا چلا اس کےاپنے ممبران خلاف ہوگئےہیں تو سازش شروع کردی، اس صدی کا سب بڑا جھوٹا عمران خان ہے، سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، یہ صرف سازش نہیں ہوئی یہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے، اس نےکہا ٹرانسکرپٹ کا لوگوں کو کیا پتا، سازش بنادو، آپ نے پاکستان کے حساس دستاویز کے ساتھ جعل سازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے