English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا میں 5٫9 کی شدت کا زلزلہ

القمر

انڈونیشیا کے شمالی  جزیرہ سماترا  میں  5٫9 کی شدت کا زلزلہ  رونما ہوا ہے۔

امریکی جیالوجیکل  سروے  سنٹر  نے  اطلاع دی ہے کہ یہ زلزلہ  سیبولگا شہر  سے 40 کلو میٹر  شمال مشرق میں اور 13٫2 کلو میٹر  زیر زمین  گہرائی میں  آیا ہے۔

انڈونیشیائی     محکمہ موسمیات   کے مطابق  زلزلے  سے  ہونے والے حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

زلزے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے