English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں ہر اول دستے کاکردار ادا کریں، ڈاکٹر خالد

القمر

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں ہر اول دستے کاکردار ادا کریں ،نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ،جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر ٹکٹ جاری کرے گی۔

ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نوجوان قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے کی اصلاح کریں ،جے آئی یوتھ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں تک اللہ کا پیغام پہنچائے ۔

 ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ دنیا میں جہاں بھی تبدیلی یا انقلاب آیا ہے اس میں نوجوانوں کا کردار سب سے نمایاں رہا ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں بھی نوجوان بھرپور کردار ادا کررہے ہیں آزادکشمیر میں آبادی کا 62فیصد نوجوان ہیں جو اکثریت بے روزگار ہیں حکومت اپنے اعلان کردہ وعدے کے مطابق نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرے تا کہ نوجوان باعزت روزگار کا اہتمام کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے