English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جشن عید میلادالنبی کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

القمر

اسلام آباد: قوم کل اتوار کو جشن عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام  کے ساتھ منا رہی ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔

اس روز مساجد میں اسلام کی سربلندی اور ترویج اور مسلم امہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ گلیوں، شاہراہوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور عید میلاد النبی ۖ کے تقریبات رنگ برنگے بینروں سے سجایا گیا ہے۔حکومت اور مذہبی تنظیموں نے جلسوں، سیمیناروں، کانفرنسوں اور مذاکروں سمیت مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے