اسلام آباد: قوم کل اتوار کو جشن عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی سے ہو گا۔
اس روز مساجد میں اسلام کی سربلندی اور ترویج اور مسلم امہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ گلیوں، شاہراہوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور عید میلاد النبی ۖ کے تقریبات رنگ برنگے بینروں سے سجایا گیا ہے۔حکومت اور مذہبی تنظیموں نے جلسوں، سیمیناروں، کانفرنسوں اور مذاکروں سمیت مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
