واٹس ایپ اسٹیٹس کو زیادہ بہتر بنانے والا فیچر

پیغام رسانی استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹس کو زیادہ بہتر بنانے والے فیچر کی تیاری مکمل کرلی۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس پر براہ راست لوکیشن شیئر کرسکیں گے، ابھی اگر آپ اسٹیٹس پر لوکیشن شیئر کرتے ہیں تو اس کے لیے پہلے کسی فوٹو یا ویڈیو کو گیلری سے ڈھونڈنا ہوتا ہے جس کے بعد لوکیشن اسٹیکر کو فوٹو یا ویڈیو کے اوپر لگایا جاتا ہے۔

یعنی ہر لوکیشن اپ ڈیٹ کے لیے کسی بیک گراؤنڈ امیج کی ضرورت ہوتی ہے تو اسٹیٹس دیکھنے والا لوکیشن اسٹیکر پر کلک کرکے تفصیلات دیکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا  ورژن میں کی جا رہی ہے۔

یہ پڑھیں:

رپورٹ کے مطابق جب آپ اپ ڈیٹس ٹیب میں اوپن کریں گے تو وہاں لوکیشن کے نام سے آپشن نظر آئے گا۔

ایک بار جب آپ واٹس ایپ کو لوکیشن تک رسائی دیں گے تو آپ کی موجودہ لوکیشن خودکار طور پر ڈسپلے ہونے لگے گی اور آپ کی منظوری کے بعد اسے اسٹیٹس پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔

اس سے ہٹ کر آپ موجودہ کی بجائے کسی نئی لوکیشن کو بھی مینوئلی شیئر کرسکیں گے۔

جو افراد اپنی بالکل درست لوکیشن کو شیئر نہیں کرنا چاہتے وہ ڈیوائس کی سیٹنگز میں جاکر ایپروسمیٹ لوکیشن تک رسائی کو ان ایبل کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے تحت لوکیشن تفصیلات کو اسٹیکر کی شکل میں پوسٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ دیگر افراد کو ایک گرین پن کے ساتھ میپ کارڈ نظر آئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں