English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں آنے کی وجہ اللہ کی ذات کو پہچاننا اور اس کی رضا حاصل کرنا ہے، محمد رضوان

القمر

 کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کے لیے موجود قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں بیان دیا۔

محمد رضوان نے بیان میں اللہ پاک پر مکمل یقین رکھنے کی بات کی اور کہا کرکٹ دنیا کے لئے ہے نیوزی لینڈ آنے کا مقصد سہ ملکی سیریز جیتنا ہے لیکن دنیا میں آنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کی ذات کو پہچاننا اور اس کی رضا حاصل کرنا ہے۔

کرکٹر نے بیان میں دین اسلام پر چلنے اور نیک اعمال کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر رسولؐ  کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی تعلیم دی۔مسجد میں قومی کرکٹر افتخار احمد بھی موجود تھے جب کہ بیان کے بعد لوگوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے