ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بولر امپائر سے الجھ پڑا، ویڈیو وائرل

ممبئی:جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بھارتی بولر خود ہی اپنی ٹیم کی شرمندگی کا باعث بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان رانچی میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران بھارتی بولر محمد سراج کا امپائر کے ساتھ الجھنے کا واقعہ پیش آیا۔

معاملہ کچھ یوں تھا کہ وکٹ کیپر کی تھرو پھینکنے کے بعد محمد سراج نے پروٹیز کھلاڑی ڈیوڈ ملر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی، بولر نے اس تیزی کے ساتھ وکٹ کی جانب تھرو کی جو کہ بیلز تو نہ اڑاسکی مگر بائونڈری لائن کی طرف چلی گئی۔

بھارتی بولر کی حرکت پر امپائر حیران ہوئے اور انہوں نے چار رنز کا اشارہ کیا جس پر جنوبی افریقا کے اسکور میں مزید چار رنز کا اضافہ ہوا، امپائر کے اس فیصلے پر بھارتی کھلاڑی نالاں نظر آئے،بھارتی بولر سراج نے اپنی خفت مٹانے کے لئے امپائر کے ساتھ ہی الجھنا شروع کردیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ محمد سراج کے ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر بھی احتجاج میں شامل ہوئے مگر سب بے سود رہا، فیلڈ امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں