اسلام آباد:ورلڈکپ 1992کے فاتح اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے فاسٹ بولر حارث روف کو بہترین بولر قرار دے دیا۔
عمران خان ساتھیوں سمیت ڈی آئی خان سے بنی گالہ جا رہے تھے کہ اس دوران ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے اڈیالہ گائوں کے قریب ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔لینڈنگ کی جگہ کے قریب بچے اور نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے جو عمران خان کو دیکھ کر خوش ہوگئے۔
نوجوانوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور گفتگو میں کی۔عمران خان نے ان پوچھا کہ کون میچ جیت رہا ہے، کیا اسکول میں پڑھتے ہو، کس پارٹی کے ساتھ ہو؟ اس پر سب نے بتایا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بچے اور بڑے سب ہمارے ساتھ ہیں۔
اس دوران عمران خان نے بچوں سے ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں سے متعلق پوچھا اور ساتھ ہی حارث روف کی تعریف کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حارث روف زبردست بولر ہے، بہترین بولنگ کرتا ہے۔ سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سے متعلق بھی بچوں سے رائے لی۔
