آسمان پر ’پُراسرار چیز اُڑتی‘دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

امریکا میں پراسرار چیز دیکھ کر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست الاسکا کے آسمان پر ’جیلی فش‘ نما ایک پراسرار چیز اڑتی ہوئی نظر آئی جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

الاسکا کی فضاؤں میں نظر آنے والی اس پُراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں سیاہ اور چاندی جیسی رنگت نمایاں تھی۔

یہ منظر الاسکا کے شہر اینکریج میں 15 جون 2026ء کو دیکھنے کو ملا جہاں سارہ جین اوسبرن نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ قوسِ قزح کی تصاویر لے رہی تھیں کہ انہیں آسمان پر یہ غیر معمولی چیز نظر آئی۔

اس پُراسرار چیز کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس کی حقیقت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

سارہ جین اوسبرن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پُراسرار چیز درختوں کے اوپر فضا میں اُڑتی دکھائی دی اور تقریباً 3 منٹ تک دائیں بائیں حرکت کرتی رہی، جس کے بعد اچانک غائب ہوگئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے شوہر نے اس چیز کی نوعیت جاننے کی کوشش کی، تاہم ہمیں کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پُراسرار چیز مبینہ طور پر امریکی فوجی اڈے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن کے قریب نظر آئی تھی جہاں ایف 22 ریپٹر جنگی طیارے بھی موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں