English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیل پیداوار میں کمی: پاکستان کا سعودی موقف کی حمایت کا اعلان

القمر

اسلام آباد : پاکستان نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے فیصلے کے تناظر میں سعودی عرب کے خلاف بیانات پر مملکت کی قیادت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم تیل منڈی میں اتار چڑھا سے بچنے اور عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مملکت سعودی عرب کے خدشات کو سراہتے ہیں۔پاکستان باہمی احترام پر مبنی ایسے معاملات پر تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کے روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا تھا کہ سعودی عرب توانائی حکمت عملی کے تحت عالمی تیل منڈی کے توازن اور استحکام کے لیے بھرپور کوشش کررہا ہے۔

 ہفتے کو تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تیل پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک پلس کا فیصلہ درست اور بروقت ہے۔ اوپیک کے سیکریٹری جنرل علی بن سبت نے ایک بیان میں عندیہ دیا کہ اس فیصلے میں عالمی معیشت کے اردگرد کی غیر یقینی صورت حال، تیل منڈی میں عدم توازن خاص طور پر طلب اور رسد کے پہلوﺅں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے