English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف سے گفتگو: میڈیا کو آگاہ کرنا ضروری نہیں سمجھتا، اسحاق ڈار

القمر

لندن اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی ہے اور ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، میرے دور ے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58میٹنگز ہوئی ہیں، ان نشستوں میں اعلیٰ انتظامیہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

 وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ ڈالر کی اصل قدر موجودہ ریٹ سے بہت کم ہے اور جلد ہم ڈالر کو اس کی قیمت کے مطابق لے آئیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی ہے اور ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے