English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا نے مغربی القدس کو اسرائیل کا صدر مقام ماننے کا فیصلہ واپس لے لیا

القمر

آسٹریلیا نے  اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی  القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر مزید تسلیم نہیں کرے گا۔

حکومت نے سابق قدامت پسند حکومت کی جانب سے کیے گئے ایک متنازعہ فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی القدس (یروشلم) ایک حتمی حیثیت کا مسئلہ ہے جسے اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان کسی بھی امن مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جو اس امکان کو کمزور کرے۔

سال2018 میں سکاٹ موریسن کی قیادت میں سابقہ قدامت پسند اتحادی حکومت نے مغربی  القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس سے مشرق وسطیٰ کی دہائیوں کی پالیسی کو تبدیل  ہو گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے