آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف افغانستان نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے پاکستان کو جیت کے لیے 155 رنز بنانے ہیں ۔
افغان ٹیم کے اوپنرز اپنی ٹیم کو بڑا اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر حضرت اللہ ززئی 9، رحمان اللہ گرباز 0 پر آؤٹ ہوئے، مڈل آرڈر میں ابراہیم زادران 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کپتان محمد نبی نے میچ کے اختتامی لمحات میں جاحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 17 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان غنی نے انکا ساتھ دیتے ہوئے 32 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔
افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے علاوہ ابراہیم زدران 34 درویش رسولی 3، نجیب اللہ زدران 6، عظمت اللہ صفر رن پر پویلین لوٹے جب کہ محمد نبی 31 اور عثمان غنی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کو اپنے پہلے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
