صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر ٹم بیرو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ایوان صدر کے دفتر ترجمان کے بیان کے مطابق اس بات چیت میں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات، دفاعی صنعت میں تعاون، روس یوکرین جنگ، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں رکنیت کے عمل اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دو اسٹریٹجک پارٹنرز اور نیٹو اتحادیوں کے طور پر، ترکیہ اور برطانیہ نے بہت سے شعبوں، خاص طور پر دفاعی صنعت میں جاری تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کو تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لینا چاہیے۔
نیٹو میں ترکیہ کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرائے جانےو الی گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اتحادیوں کو مشترکہ سلامتی کے خطرات، نئے چیلنجز اور دہشت گردی کے تمام خطرات کے خلاف ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ سویڈن اور فن لینڈ کو سہ فریقی یادداشتِ مفاہمت میں درج اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور ترکیہ اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے۔
"روس یوکرین جنگ کے مزید طول پکڑنے اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے خاتمے کا پر خدشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ اس جنگ کوطول دینے سے عالمی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، علاوہ ازیں ہر قسم کی سفارتی اہمیت عالمی معیشت، توانائی، خوراک کی حفاظت اور دیگر شعبوں میں جنگ کی لاگت کو کم کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔
