English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اب ایم کیو ایم کے فیصلے کریں گے

القمر

کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔ سینیر اور ڈپٹی کنوینیر عامر خان ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔ رابطہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے کامران ٹیسوری کو پارٹی کے مفاد میں فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، عامر خان اس ملاقات میں شریک نہیں ہوئے ۔۔ کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد صدیقی کی سربراہی میں ہونےوالی ملاقات میں رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کو پیپلز پارٹی سے ممکن جاری مذاکرات کے حوالے سے بریفننگ دی، رابطہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ۔۔۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اب تک کی عملی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پوری رابطہ کمیٹی کامران ٹیسوری کے شانک بشانہ کھڑی ہے ، گورنر سندھ نے اس اعتماد پر رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے