یورو زون میں، توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اکتوبر میں سالانہ افراط زر ریکارڈ کی بلند ترین سطح 10.7 فیصد تک پہنچ گیا۔
یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) نے اکتوبر کے لیے یورو زون کے سالانہ افراط زر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
اس کے مطابق یورو زون میں سالانہ افراط زر جو ستمبر میں 9.9 فیصد تھا اکتوبر میں بڑھ کر 10.7 فیصد ہو گیا۔
یورو زون میں اکتوبر میں سب سے زیادہ سالانہ افراط زر شعبہ توانائی میں 41.9 فیصد رہا ہے ۔ انرجی کے بعد خوراک، الکوحل اور تمباکو کی مصنوعات میں 13.1 فیصد، صنعتی مصنوعات میں 6 فیصد اور سروسز میں 4.4 فیصد رہا۔
اس طرح یورو زون کا ماہ اکتوبر میں افراط زر یورو اسٹیٹ کی جانب سے یکجا کردہ اعداد وشمار کے اعتبار سے گزشتہ 25 برسوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔
