ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس مسلح افواج کا یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل حملہ

روس مسلح افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور بعض دیگر شہروں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

یوکرین کے وزیر داخلہ’ اینٹن گیراش چینکو’ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسی فورسز نے یوکرین پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ آج صبح یوکرین پر 40 کروز میزائل گرائے گئے ہیں”۔

کیف کے بلدیہ مئیر ‘ویٹالی کلچکو’ نے بھی ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سنجیدہ سطح کے انفراسٹرکچر پر حملے کے نتیجے میں دارالحکومت کے ایک حصے میں بجلی کی اور بعض حصوں میں پانی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے”۔

علاوہ ازیں ملک کے دیگر علاقوں پر حملوں کے نتیجے میں خاص طور پر انرجی اور دیگر اہم انفراسٹرکچر  کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں کی آوازیں زاپوریزیا، کریووگارڈ، خارکیف اور اوڈیسا میں بھی سُنی گئی ہیں۔

 یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں