1945 کے بعد فرانس میں گرم ترین ماہ اکتوبر ریکارڈ ہوا ہے۔
فرانسیسی موسمیاتی ایجنسی کے بیان کے مطابق ملک میں اکتوبر 1945 کے بعد سب سے زیادہ گرم رہا۔
رواں ماہ ملک بھر میں درجہ حرارت اوسطاً 17 ڈگری رہا جب کہ درجہ حرارت موسمی معمول سے 4 سے 5 ڈگری زیادہ رہا۔
خاصکر اکتوبر کے دوسرے عشرے میں غیر معمولی درجہ حرارت کا مشاہدہ ہوا ہے۔
جزیرہ کوسیکا میں 23 اکتوبر کو 32٫5 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔
