English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فائرنگ واقعہ کے پس پردہ عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کیاجائے، جاوید قصوری

القمر

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع پر فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئں۔

منصورہ سے جاری بیان میں محمد جاوید قصوری نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس واقعہ میں ملوث افراد اور پس پردہ عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کرے ۔ پاکستان کے امن و امان کے ساتھ کسی کوئی بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو گولی اور گالی کی سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک کے حالات پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے