English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ سے راولپنڈی کوریئر کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

القمر

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کوریئر کے ذریعے منشیات کی راولپنڈی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادیترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں نجی کوریئر آفس میں کوئٹہ سے موصول ہوئے ایک پارسل سے 90 گرام ویڈ برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے پارسل بھیجنے والے ملزم کا سراغ لگایا جارہا ہے.

اس کے علاوہ اے این ایف حکام نے جہلم ٹول پلازہ جی ٹی روڈ پر کار سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا.

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 16 کلو 185 گرام چرس برآمد ہوئی،دوسری جانب ایک اور کارروائی میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے کیلئے پہنچے سوات کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ملزم فلائٹ نمبر PK 181 سے شارجہ جارہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے