English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے تبلیغی اجتماع کی وجہ سے احتجاج کو موخر کیا،پنجاب حکومت

القمر

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت نے کہ ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کی وجہ سے حکومت کے خلاف احتجاج ایک دن کے لیے موخر کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکا کی واپسی کی وجہ سے احتجاج ایک دن کے لیے موخر کیا ہے۔

مسرت چیمہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی، عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے