واشنگٹن: بائیڈن کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے امریکی کل ووٹ ڈالیں گے جو ایوان کے تمام 435 اور سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 35 نمائندوں کے انتخاب کے لیے ہونگے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات صدر کی چار سالہ مدت کے وسط کے قریب منعقد ہوتے ہیں جو اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ موجودہ صدر اپنے دور اقتدار کے بقیہ دو سالوں میں موثر رہتا ہے یا نیا آنے والا صدر وائٹ ہاؤس پر قابض بن جائے گا ۔
سینیٹ کی دوڑ کو فی الحال ٹاس اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کو ووٹروں میں یکساں سطح کی حمایت حاصل ہےلیکن حالیہ انتخابات سے پتہ چلتا ہے کہ ریپبلکن اس ایوان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں جسے وہ 2018 میں ڈیموکریٹس سے ہار گئے تھے۔
فائیو تھرٹی ایٹ جو رائے عامہ کا مجموعہ ہے اس کے مطابق اگلے ایوان میں ریپبلکنز کے 215 سے 248 نشستوں پر قابض ہونے کا 80 فیصد امکان دیکھتا ہے، فائیو تھرٹی ایٹ کا نام یو ایس الیکٹورل کالج کے ووٹرز کی تعداد سے لیا جاتا ہے اور اسے ریاستی اور وفاقی انتخابات کے لیے معلومات کا سب سے قابل اعتماد ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
اس کے اندازوں کے مطابق ایوان کی تقدیرآئیووا کے تیسرے ضلع شمالی کیرولائنا کے 13ویں ضلع اور کولوراڈو کے 8ویں ضلع میں ہے جب کہ ٹیکساس میکسیکو کی سرحد کے ساتھ تین اضلاع بھی کلیدی ہوں گے، سینیٹ کے اندر، توجہ جارجیا، نیواڈا، اور پنسلوانیا کی دوڑ پر مرکوز ہے، ریپبلکن جارجیا اور نیواڈا کو لینے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹس پنسلوانیا کو لینے کے لیے کوشاں ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر ڈیموکریٹس سینیٹ کو برقرار رکھتے ہیں، اور ہاؤس ریپبلکن بن جاتا ہے، تو آنے والے دو سالوں میں قانون سازی کرنا مشکل ہو جائے گا، جہاں ایوان سے منظور شدہ کوئی بھی اقدام سینیٹ میں پہنچنے پر ختم ہو جائے گا، اور اس کے برعکس ایوان پر کنٹرول ریپبلکنز کو بڑا فائدہ دے گا وہ انتظامیہ کو فائدہ اٹھانے اور ڈیموکریٹس کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے قرض اور فنڈنگ کی حد استعمال کر سکتے ہیں۔
رائے دہندگان 50 میں سے 36 ریاستوں کے لیے گورنرز کا انتخاب بھی کریں گے، جن میں سے 20 پر اس وقت ریپبلکنز اور 16 پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہےگورنر کی دوڑیں 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کریں گی۔
پیو ریسرچ سینٹر واشنگٹن نے رپورٹ کیا کہ “اس سال ووٹروں کے لیے معیشت مسلسل سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے۔”
پیو کے اکتوبر کے سروے میں بتایا گیا کہ دس میں سے آٹھ رجسٹرڈ ووٹرز (79 فیصد) نے کہا کہ کس کو ووٹ دینے کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت معیشت بہت اہم تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ “ملکی معیشت کے بارے میں امریکیوں کے خیالات حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ منفی رہے ہیں۔” جمہوریت کا مستقبل بھی بہت سے لوگوں کے لیے ووٹنگ کا مسئلہ ہے، جیسا کہ 70 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے Pew کو بتایا کہ یہ ان کے وسط مدتی ووٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ دس میں سے چھ یا اس سے زیادہ نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، توانائی کی پالیسی اور پرتشدد جرائم کے بارے میں یہی کہا۔ اور نصف سے زیادہ ووٹروں نے بندوق کی پالیسی اور اسقاط حمل کے بارے میں بھی یہی کہا۔
تین صدور ایک نشست اور جس میں دو سابق صدر اس دوڑ میں شامل ہیں انہوں نے اس ہفتے کے آخر میں پنسلوانیا میں اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے اترے ہیں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر براک اوباما نے فلاڈیلفیا میں سینیٹ کے امیدوار جان فیٹرمین کے ساتھ ریلی نکالی تھی جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا کے شہر لیٹروب میں ریپبلکن امیدواروں مہمت اوز اور ڈوگ مستریانو کے لیے ریلی نکالی تھی۔
لیکن مسٹر ٹرمپ زیادہ تر اپنے سیاسی مستقبل پر مرکوز نظر آئے ہیں پنسلوانیا میں ہجوم کو بتایا کہ وہ “اگلے مختصر عرصے میں … بہت خوش ہوں گے۔” وہ وسط مدت کے دو ہفتے بعد تیسری صدارتی دوڑ کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم، این بی سی نیوز نے اتوار کو اطلاع دی کہ “تشدد اور خوف کی لہر وسط مدتی انتخابات سے پہلے بہت سے ووٹروں کے لیے ناراضگی پیدا کر رہی ہے”۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ “ڈیموکریٹس کو خدشہ ہے کہ (ریپبلکن) انتخابات کے نتائج سے قطع نظر اقتدار پر قبضہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں – ایک تشویش جس کی جڑیں … ٹرمپ کے 2020 کی دوڑ کے بارے میں جو وہ ہار گئے تھے”۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ “پولز سے پتہ چلتا ہے کہ ریپبلکنز کا ایک بڑا حصہ جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے سے ڈرتا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں ان کے خلاف دھاندلی ہوئی ہے”۔
