English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی میں خودکش حملے میں ملوث مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

القمر

کراچی:جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملہ کرنے میں ملوث دیگر مفرور 6 ملزمان کے کراچی کی انسداد دہشت گردی  عدالت  نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی،کیس میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کےشوہر ہیبتان بلوچ سمیت 6 ملزمان مفرور ہیں، دیگر مفرور ملزمان میں بشیر زیب ،رحمان گل، خلیل عرف واجہ، ترجمان کالعدم بی ایل اے میر سفیرشامل ہیں، کیس میں ایک ملزم داد بخش گرفتار ہے جس کو 4 جولائی 2022 کو مچھلی چوک ہاکس بے سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کا شوہر اس کی کالعدم تنظیم میں شمولیت اور ذہن سازی میں ملوث ہے جب کہ ملزم داد بخش ریکی کرکے معلومات خلیل، ڈاکٹر ہیبتان بلوچ  اور  بشیر زیب کو فراہم کرتا تھا۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ  چائنیز نیشنلز کو نشانہ بنانے کے انکشافات ملزم داد بخش نے اپنے شریک ملزم ناصر کے ساتھ  کیے ہیں ، بیشتر مفرور ملزمان افغانستان میں روپوش ہوکر دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

 عدالت نے 6 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے