English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا کوپ 27 مسودہ یورپی یونین نے مسترد کردیا

برسلز: ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کا کوپ 27 مسودہ یورپی یونین (ای یو)نے مسترد کردیا۔

کوپ27، گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق امور پر اختلافات آخری وقت تک برقرار ہیں۔گلوبل وارمنگ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاہم گیسوں کے اخراج میں کمی کی یقین دہانی میں ناکامی ہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق ماحولیاتی سانحات کا شکار ترقی پذیر ملکوں کو فنڈ دینے کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں، کمی اور نقصان فنڈ پر بات طے ہوگئی مگر مندوبیں نے تاحال توثیق نہیں کی۔ذرائع کے مطابق کوپ 27میں شرائط طے نہ ہوسکیں کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کون سے امیر ممالک رقم دیں گے۔

فرانس کے صدر میکروں کا کہنا ہے کہ واحد فنڈ کے قیام کی تجویز نامناسب اور ناکافی ہے، جب مشکل درپیش ہو تو فنڈ قائم کیا جاتا ہے، مگر فنڈ کی گورننس کون کرے گا، رقم کون دے گا؟ کانفرنس تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے