English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان کی قطر میں متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقات

القمر

صدر رجب طیب ایردوان نے قطر میں منعقد ہونے والے 2022 فیفا (انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف فٹ بال فیڈریشنز) ورلڈ کپ کے آغاز کے دائرہ کار میں استقبالیہ میں شریک  رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

صدر ایردوان نے گزشتہ رات قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر قطر کے دارالحکومت دوحہ کے البیت اسٹیڈیم میں استقبالیہ  تقریب کے  موقع پر متعدد  رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

صدر ایردوان نے  فلسطینی صدر محمود عباس، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم، کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اورفیفا کے صدر گیانی انفینتینو سے ملاقات کی اور کچھ دیر ان کے ساتھ رہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے