English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

backed down

 اسلام آباد : بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر کر دی۔ 

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج کیس کی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کی جانب سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔

عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبعیت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنی کی درخواست منظور کر لی جبکہ بینکنگ کورٹ کیس میں دیگر شریک ملزمان سردار اظہر، سید یونس، حامد زمان، طارق شفیع، سیف اللہ نیازی،عامر محمود کیانی کی بھی ضمانتوں میں توسیع کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے